مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں گذشتہ روز ہونے والے کیمیائی حملے پر سلامتی کونسل میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے جو قرارداد پیش کی ہے اسے روس نے حقیقت سے عاری قراردیدیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام میں مبینہ کیمیائی حملے پرسلامتی کونسل کااجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں برطانیہ،فرانس،امریکہ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے پرقراردادپیش کی۔ سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ادلب حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کا متن ناقابل قبول ہے اور اس میں دہشت گردوں کے بجائےشام کونشانہ بنایا گیا۔
شام کے صوبہ ادلب میں گذشتہ روز ہونے والے کیمیائی حملے پر سلامتی کونسل میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے جو قرارداد پیش کی ہے اسے روس نے حقیقت سے عاری قراردیدیا ہے۔
News ID 1871595
آپ کا تبصرہ